اترپردیش اسمبلی انتخابات میں شکست کھائے اپوزیشن نے مان لیا ہے کہ 2019 کے
لوک سبھا انتخابات میں نریندر مودی سے اکیلے نمٹنا مشکل ہوگا اس لیے عظیم
اتحاد کی بحث شروع ہوگئی ہے۔کانگریس کے ایک سینئر رہنما نے کہا کہ مودی کی آندھی کو روکنے کے لئے
کانگریس، سماجوادی پارٹی (ایس پی)،
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اور
راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کو ایک پلیٹ فارم پر آ جانا چاہئے جبکہ آر ایل
ڈی کے ریاستی صدر ڈاکٹر مسعود کہتے ہیں کہ مودی کے خلاف 2019 میں اکیلے
لڑنے پر اپوزیشن کی لٹیا ڈوب سکتی ہے۔لالو پرساد یادو کی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) بھی اس ضمن میں اتفاق رکھتی ہے۔